ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع ننکانہ صاحب ارشد علی چودھری نے کہا ہے کہ میری تعیناتی میرٹ پر ہوئی ہے اور میں ایمانداری شفافیت کی مثال قائم کرتے ہوئے ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کروں گا اور شفافیت کے ساتھ میرٹ پر تمام کام کرنے اور کرانے کو ترجیح دوں گا

انہوں نے ضلع بھر کے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میں رشوت اور سفارش کا مکمل خاتمہ کروں گا میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور مجھے بلیک میل کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، الزامات لگانے والے تصدیق کے بعد الزام تراشی اور تنقید کریں جو ان کا حق بنتا ہے مگر جھوٹی افوائیں پھیلانے اور کام شفافیت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی صورت کامیاب نہ ہوں گے

انہوں نے پرنسپلز کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے اپنے ادارے میں شفافیت کی مثال قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کالجز میں طلباء اور طالبات کو بھی شفافیت اور ایمانداری قائم کرنے اور تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے کی تلقین کریں۔

انہوں نےمزید کہا کہ سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد نے مارچ 2023 میں سنیارٹی جاری کی تھی اس کے بعد جون 2023 میں اس کا پرموشن بورڈ ہو چکا تھا ،اس کے خلاف ایک پارٹی کورٹ اور سیکرٹری کالجز کے پاس انکوائری کے لیے چلی گئی جس پر تقریبا ایک سال انکوائری ہوئی اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اتھارٹی نے ہدایات دیں کہ ان کے آرڈر جاری کر دیے جائیں تو میں نے اتھارٹی کے حکم کے مطابق آرڈر جاری کر دیے

جو آج کل میرے خلاف خبریں چل رہی ہیں وہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہیں ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے

Shares: