ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈی ایچ کیو ہسپتال بھوت بنگلہ میں تبدیل،سہولیات کافقدان،مریض اور لواحقین پریشان
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان ,آؤٹ ڈور پرچی کاؤنٹر بروقت اور مکمل نہ کھلنے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا, ملازمین کی ہٹ دھرمی کے باعث آؤٹ ڈور پرچی پر بد انتظامی معمول بن گئی,ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب اس وقت انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث شدید بد انتظامی کی نظر ہو چکا ہے اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی فقدان پیدا ہو گیا ہے,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں علاج کے لیے دور دراز سے آنے والے مریض جلدی باری کی خاطر 8 آٹھ بجے سے قبل ہی آ جاتے ہیں اور آؤٹ ڈور پرچی کے حصول کی خاطر بنائی گئی قطار میں کھڑے ہو جاتے ہیں,
لیکن انتظامیہ کی غفلت اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال عمران شاہ کی عدم دلچسپی کےباعث ڈیوٹی روسٹر کے باوجود بروقت حاضری نا ہونے کے باعث مریضوں کو کرب اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ آوٹ ڈور پرچی پر تعینات کمپوٹرز آپریٹرز کا 9 بجے تک آنا معمول بن چکا ہے
ڈیوٹی پر تعینات ان ملازمین کے لیٹ آنے کے باعث آؤٹ ڈور پرچی کاونٹرز پر بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے مریضوں کا کہنا ہے کہ صبح سے آۓ ہوۓ ہیں اور اپنی باری کے انتظار میں لگے ہوۓ ہیں جبکہ ہسپتال میں تعینات عملہ کی پرچیاں ہی پوری ہو جائیں تو غنیمت ہے ,
مریضوں نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ کمپوٹرز آپریٹرز کی حاضری کو بروقت یقینی بنایا جاۓ اور قطار کی بجاۓ سائیڈوں سے پرچی جاری کرنے والوں اور بد انتظامی اور ہٹ دھرمی میں ملوٹ افسران کےخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ،








