ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار)مفت آٹا تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا
تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ صاحب مزمل الیاس نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اورنگران وزیر اعلی پنجاب کے مشن کے مطابق حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں قائم کیے گئے11 فری آٹاپوائنٹس پر ابتک05لاکھ 08ہزارمفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں باقی مستحق خاندانوں کے افراد جلدازجلد اپنے قریبی فری آٹا پوائنٹ پر پہنچیں اورحکومت پنجاب کی جانب سے مفت آٹا حاصل کریں ،مفت آٹا تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت جمنیزیم ہال ننکانہ میں قائم کیے گئے مفت آٹاپوائنٹ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف، سی اومیونسپل کمیٹی راﺅ انوار احمد ودیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اے ڈی سی آر ننکانہ نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوںکو مہینہ بھر کے تین آٹے کے تھیلے دیئے جارہے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے نادرڈیٹابیس کی بنیاد پر کم آمدنی والے افراد کو بھی ایک تھیلاآٹے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کیے گئے تمام فری آٹا پوائنٹس پر ابتدائی طبی امداد ،پینے کے پانی، سایہ اور بیٹھنے کی سہولت دستیاب ہے جبکہ معذور،بیمار،کمزور اور ضعیف افراد کے لیے نہ صرف علیحدہ سکینگ کاﺅنٹر قائم کیے گئے ہیں بلکہ ان پوائنٹس سے ان افراد کی سواری تک پہنچانے کے لیے شہری دفاع کے رضاکار اور پولیس کے جوان خدمات انجام دے رہے ہیں
Shares:








