ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی انتظامیہ میٹنگز میں مصروف،شہر سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گیا،ڈرائیور بطور سپروائزر تعینات،کئی روز سے شہری گندے پانی کی اذیت کاشکار،پورا شہربدبو کی لپیٹ میں آگیا

ننکانہ صاحب کو پوری دنیا میں احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن اس شہر اور یہاں کے باسیوں بدقسمتی کی انتہا کی انتہا ہوچکی ہے یہاں پر تعینات افسران اور سیاستدان صرف میٹنگزاور فوٹوسیشن تک محدود ہوچکے ہیں ،

وزیراعلی پنجاب کاستھرا پنجاب ویژن آفیسران نے فائلوں میں گم کردیا ہے،آفیسران کی بے حسی کے باعث شہر بدبو اور تعفن کی لپٹ میں آ چکا ہے

اس وقت ننکانہ صاحب کے بیشترعلاقے جن میں آفیسر کالونی , بھٹہ آبادی,کینڈا کالونی,مانوالہ موڑ,کیارہ صاحب ,آبادی کواٹرز, محلہ مال جی,ڈاکٹروں والا بازار, ہاؤسنگ کالونی روڈ, میونسپل کمیٹی والی گلی سمیت شہر کے دیگر علاقے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے میں,

میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج کی ابتر صورت حال کی سب سے بڑی وجہ غیر ذمہ داروں کی بطور سپروائزر ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی طرف سے تعیناتی ہے اور ستم ظریفی کی انتہا کے ایک ڈرائیور کو سپر وائزر تعینات کیا گیا ہے ,سیوریج کی ابتر صورت حال کی وجہ سے تو بہت سی جگہوں سے مین لائن کے پھٹ جانے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے،

شہریوں نےڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Shares: