ننکانہ :ڈپٹی کمشنر زیر نگرانی ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

ننکانہ صاحب باغی ٹی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کی زیر نگرانی ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ،750 تھری پلائی کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کی زیر نگرانی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی اور اس موقع پر اے ڈی سی آر مزمل الیاس، اے ڈی سی جی محمد حنیف و دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے. سامان کی روانگی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کو تنہانہیں چھوڑا جاسکتا، آفت زدہ بھائیوں کی امداد اور تعاون کسی طور عبادت سے کم نہیں۔ ننکانہ صاحب کے مخیر حضرات کے تعاون سے750تھری پلائی کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ کی گئی۔ جب کہ بہت جلد امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھجوائی جائے گی اور زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے مزید ضرورت طلب اشیاء کا بھی بندوبست کیا جارہاہے

Leave a reply