ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مبینہ کرپشن ،وزیر اعلی پنجاب کا خواب چکنا چُور ,ننکانہ صاحب شہر میں میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں اضافہ,گندگی کے تعفن اور بدبو کے باعث مکینوں کو شدید کرب کا سامنا,شہروں کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی عملہ کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جن پر ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے تاکہ اب گاٶں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکے اس حوالے سے ہر یونین کونسل میں صفائی کی خصوصی مہم جاری ہے اور اس مہم کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ ضلع بھر کی عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا

جبکہ اس کے برعکس ننکانہ صاحب شہر جو ایک بین الاقوامی حثیت کا حامل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر بھی ہےلیکن اس کے باوجود صحت وصفائی کی انتہائی ابتر صورت حال پیدا ہو چکی ہے ،سینی ٹیشن کی کڑوروں روپے کی سالانہ گرانٹ اور اخراجات کےباوجودمیونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے افسران کی مبینہ کرپشن، غفلت,ہٹ دھرمی اور لاپرواہی کے باعت شہر بھر کے متعدد علاقوں میں اس وقت گندگی کے ڈھیرے پڑے ہوۓ ہیں جس کے باعث شہر ننکانہ صاحب کچرا کنڈی میں تبدیل ہو کر رہ گیاہے

صفائی پر معمور عملہ صرف اور صرف چند سڑکوں اور چند گلی محلوں کے علاوہ کہیں بھی نظر نہیں آتا ہے ,مکینوں کوان کچرہ کنڈیوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بدبو اور تعفن کے باعث شہری شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہو چکے ہیں,

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت وہی سہولیات جو شہر میں عوام کو صفائی و ستھراٸی کے حوالے سےدے رہی ہے تو پھر دیہاتوں کا اللہ ہی حافظ ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے کہ اور ان کا کہنا ہے کہ غفلت کےمرتکب افسران اورملازمین کے خلاف محکمانہ کارر وائی بھی عمل میں لائی جاۓ-

Shares: