ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب نے گندم کے کھیتوں میں بڑھتے ہوئے آگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک ایمرجنسی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں گندم کی فصل کو آگ لگنے کے 41 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آگ سے بچاؤ کے لیے درج ذیل اقدامات یقینی بنائیں:

کھیتوں سے گزرنے والی HT/LT الیکٹرک لائنوں کی کم اونچائی کی صورت میں ہارویسٹر نہ چلائیں۔
ٹرانسفارمر کے قریب گندم اور جڑی بوٹیاں مکمل ہٹا کر جگہ صاف رکھیں۔
گندم کی باقیات، ناڑ، یا بھوسہ جلانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ جرم ہے۔
فصلوں والے علاقوں میں سلگتی سگریٹ یا کھانا گرم کرنے کے لیے آگ نہ لگائیں۔
بچوں کو پرالی کے قریب ماچس یا لائٹر نہ دیں۔

ریسکیو 1122 نے کسانوں سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ان واقعات کو کم کیا جا سکے۔

Shares: