ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)انٹرنیشنل فائرفائیٹرز ڈے پر حقیقی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ محمد اکرم پنوار
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سرو س ڈیپارٹمنٹ ر یسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 4مئی انٹر نیشنل فائر فائیٹرز ڈے کے حوالے سے سیمینار،واک اور فلیگ مارچ کااہتمام کیا گیا جس میں تمام ریسکیو افسران اور فائرفائیٹرز نے بھر پور شرکت کی۔فائر ریسکیورز نے آگاہی کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے فائر فائیٹرز کی اعلیٰ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم فائرفائیٹرز کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ بلندو بالا عمارتوں میں پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022پر عمل درآمدگی کو یقینی بنائیں تا کہ قیمتی جانوں کے ساتھ املاک کو بھی محفوظ کیا جا سکے۔آخر میں فائر فائیٹنگ کے دوران شہید ہونے والے ریسکیورز کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کو مثالی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو کرتے رہیں گے

Shares: