ننکانہ :فری آٹاپوائنٹس پر باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے – اسد اللہ فیض

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار)فری آٹاپوائنٹس پر باعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے – اسد اللہ فیض
تفصیل کے مطابق سیکرٹری لیبر پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن اورنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے مشن کے مطابق فری آٹاپوائنٹس پر آنیوالے مستحق مردوخواتین کوباعزت طریقے سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ضلع ننکانہ صاحب میں ابتک مجموعی طور پر 05لاکھ29ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں،مفت آٹے کی فراہمی کا عمل 25 رمضان المبارک 16اپریل تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل ننکانہ صاحب میں قائم کیے گئے مختلف مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔


ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سیکرٹری لیبر پنجاب اسداللہ فیض نے اس موقع پر خواتین اور مرد شہریوں سے مفت آٹے کے معیاراور اس کے حصول کے لیے کسی قسم کی مشکلات سے متعلق شہریوں کی رائے جانی اور ان آرا کی روشنی میں عملہ کو اقدامات کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے اس موقع پر سیکرٹری لیبر پنجاب کو ضلع بھر میں قائم کیے گئے 11فری آٹا پوائنٹس پر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مفت آٹا کے حصول کے لیے آنیوالے لوگوں کو باآسانی مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے آٹا پوائنٹس پر وسیع پیمانے پر انتظامات کی وجہ سے کسی قسم کا رش نہ ہے۔سیکرٹری لیبر پنجاب اسد اللہ فیض نے فری آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

Leave a reply