ننکانہ :جشن بہاراں،پھولوں کی نمائش ،محفل مشاعرہ،میوزیکل نائٹ

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جشن بہاراں،پھولوں کی نمائش ،محفل مشاعرہ،میوزیکل نائٹ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب میاں رفیق احسن نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ کی جانب سے 18تا20مارچ تک علامہ اقبال پارک اور بابا فرید پارک میں جشن بہاراںپھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جارہاہے جس میں ضلعی محکمہ جات اور پرائیویٹ سیکٹرکی جانب سے پھولوں کے سٹالزلگائے جائیں گے جبکہ 19مارچ کی رات کو جمنیزیم ہال میں محفل مشاعرہ اور20مارچ کو میوزیکل نائٹ اور قوالی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے ان خیالات کا اظہارجشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش،میوزیکل نائٹ اور قوالی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/فوکل پرسن مزمل الیاس،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف،سی ای او ایجوکیشن احسن فرید،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجدمشرف،سماجی کارکن بابرخان،انچارج سیکورٹی برانچ سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اے ڈی سی آر مزمل الیاس نے اس موقع پر جشن بہاراں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی آگاکیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن نے کہا کہ جشن بہاراںکے پروگرامز شہریوں کے لیے سستی تفریح ہے، پھولوں کی نمائش میں سٹالز لگانے والوں میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے سٹالز مالکان کو شیلڈز اور تحائف سے نوازا جائے گاجس کے لیے ججزپھولوں کی تازگی،اقسام، سجانے کا طریقہ سائز،کلر چیک کرکے پوزیشن کا فیصلہ کریں گے ڈپٹی کمشنرننکانہ نے کہا کہ سٹالز کے مقابلہ جات کا مقصد شہریوں میں پھولوں اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ شہرکو آلودگی سے بچایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مزید کہا کہ19اور20مارچ کی رات 8بجے تا11بجے تک محفل مشاعرہ، میوزیکل نائٹ،قوالی سمیت دیگر پروگرامز جیمنیزیم ہال میں منعقد ہونگے

Leave a reply