ننکانہ: ایم این اے ،ایم پی اے بجلی چور ہیں ،واپڈا کی نجکاری نہ منظور،نجکاری کیخلاف احتجاج

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ایم این اے ،ایم پی اے چور ہیں ،واپڈا کی نجکاری نہ منظور،نجکاری کیخلاف احتجاج
ننکانہ صاحب پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سرکل ننکانہ کے ورکرز کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا اور احتجاجی واک بھی نکالی احتجاج کے دوران یونین کے عہدیداران سمیت سرکل سے ورکرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نجکاری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایم پی ایز اور اپم این ایز کے اپنے پرائیویٹ لوگوں کو بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بنا دیتے ہیں اور ہمیں پرائیویٹ لوگ سے احکامات جاری ہورہے ہے کہ ادارے کو پرائیویٹ کردیا جائے گا جوکہ نامنظور ہے ضلع بھر میں ملازمین کی کمی کی وجہ سے کام میں دشواری ہوتی ہے ملازمین کی تعداد کو بھی بڑھانا چائیے ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کل ہڑتال کریں گے اور لاہور پریس کلب کے سامنے جمع ہورہے ہیں اور وہاں بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے احتجاج میں شاہکوٹ’مانانوالہ’سانگلہ’ بچیکی سمیت ننکانہ سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے لگائے

Comments are closed.