ننکانہ: موٹر وے ایم 3 پر گمشدہ بچی والدین کے حوالے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)موٹر وے ایم 3 پر دوران سفر ریسٹ ایریا نزد کھیاڑے کلاں والدین اپنی 5 سالہ بیٹی کو پٹرول ڈلوانے کے بعد ریسٹ ایریا پر بھول گئے۔ جب لاہور کے قریب پہنچے تو احساس ہوا کہ وہ بچی کو ریسٹ ایریا پر چھوڑ آئے ہیں تو انہوں نے فوری موٹر وے پولیس سے رابطہ کیا تو موٹر وے پولیس نے بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔ ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 3 عمران عدیل نے کہا ہے کہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کرنے والے آفیسرز کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ موٹر وے پولیس عوام کے جان مال کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کوشاں ہے