ننکانہ:ملک کوایٹمی طاقت بنانےوالےکوہتھکڑی لگائی جاتی ہے؟، نواز شریف

نواز شریف کا ننکانہ صاحب میں شاندار استقبال، تلوار تحفے میں پیش کی گئی

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو موقع ملا تو وہ کام کرکے جائیں گے تاریخ یاد رکھے گی۔

ننکانہ صاحب میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نوازشریف کا کہنا تھاکہ میری ہمت نہیں ٹوٹی آج بھی میری ہمت جوان ہے، آپ کودشمنی یہ تھی کہ میں نے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کردی؟ ملک سے دہشت گردی کس نے ختم کی؟ امن کس نے بحال کیا؟ملک کوایٹمی طاقت بنانےوالےکوہتھکڑی لگائی جاتی ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ لوگوں کو تکلیف میں کیوں ڈال دیا گیا؟ کوئی یہ کہہ سکتاہےکہ آج کاپاکستان 2017 کےپاکستان سےبہترہے؟ ان کا کہنا تھاکہ ہم اس سارے نظام کوبدلیں گے، ہم مقامی وزیراعظم اور وہ ناکام وزیراعظم تھا۔

نواز شریف نے اعلان کیا کہ 8 فروری کو خدمت کا موقع ملا توننکانہ صاحب کوماڈل سٹی بنائیں گے، دل کی بیماری کا اسپتال بنائیں گے، ن لیگ وہ کام کرکے جائے گی کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کا ننکانہ صاحب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) نے ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور شو کیا جس میں نواز شریف اور مریم نواز نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

سابق وزیراعظم کو تلوار تحفے میں پیش کی گئی جبکہ مریم نواز کو سونے کا ہار بھی پہنایا گیا۔کارکنوں کی بڑی تعداد میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

Leave a reply