ننکانہ :پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی نظریہ پاکستان و یکجہتی فلسطین ریلی

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ صاحب نے نظریہ پاکستان و یکجہتی فلسطین کے موضوع پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کی قیادت مرکزی رہنما امیر حمزہ نے کی۔

ریلی میں ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر ثاقب مجید سمیت دیگر عہدیداران اور شہر کے مختلف طبقات کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں پاکستان، فلسطین اور بنگلہ دیش کے پرچم تھے اور وہ پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے بقا کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا۔ ملکی ترقی و تعمیر کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں بھارتی نظریے کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں قائد اعظم کی تصاویر لگائی جا رہی ہیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملکی ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آئیں۔

Comments are closed.