ننکانہ: دوران اپریشن خاتون کی برہنہ ویڈیو وائرل،سی ای او ہیلتھ ، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال، گائناکالوجسٹ اور چارج نرس معطل
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/04/video-nankana-jpg.webp)
ننکانہ صاحب ،باغی ٹی (نامہ نگار احسان اللہ ایازکی رپورٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ میں دوران اپریشن خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر سی ای او ہیلتھ ، ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال، گائناکالوجسٹ اور چارج نرس معطل،ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ٹرینی سٹوڈنٹس پر پاپندی عاد کر دی
ے مطابق چند روز قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ میں خاتون کے آپریشن کے دوران آپریشن تھیٹر میں موجود والنٹیر سٹوڈنٹ نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوے چارج نرس اقرا شوکت کو غفلت کا مظاہرہ کرنے پر معطل کر کے تمام والنٹیر سٹوڈنٹس کو ہسپتال سے فارغ کر دیا اور سی ای او ڈاکٹر اظہر امین کو تین دن میں انکواری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی،
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے سارے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اظہر امین،ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر عدنان اور لیڈی ڈاکٹر شازیہ جاوید کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ٹرینی سٹوڈنٹس پر پاپندی عاد کر دی ہے