ننکانہ :ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ننکانہ صاحب کا آفس مسائل اور کرپشن کی آماجگاہ بن گیا ,لاکھوں روپے کی سی سی گرانٹ کاغذات میں دفن ,عوامی حلقوں کا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے فوری نوٹس محکمانہ آڈٹ اور انکوائری کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز آفس کے متعلق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی سی آفس ننکانہ صاحب اس وقت کرپشن اور مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ,ڈی ڈی سی آفس ننکانہ صاحب کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوۓ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ملک مختار احمد نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ آفس میں موجود تمام عملہ کو یرغمال بنارکھاہےاور یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر ملک مختار احمد کے اختیارات کے سامنے تمام عملہ اس وقت بے بس نظر آتا ہے

ذرائع نے بتایا کہ یکم جولائی 2022 سے لیکر 31جون 2023 تک اب تک فرنیچر مرمت ,سٹیشنری ,اخبارات اور کتب کی خرید ,پرنٹنگ اخراجات سمیت دیکر آفس اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے بوگس طریقہ سے نکلوا لیے ہیں اور جبکہ عملہ ڈی ڈی سی اپنی جیب سے پنسل تک خرید کر کے آفس ورک کرتا ہے ,ذرائع کے مطابق فرنیچر مرمت کی مد میں تقریبا 20 ہزار اور دیگر اخراجات کی مد میں تقریبا 3 لاکھ چار سو چالیس روپے کے بوگس بل بنواۓ گۓ ہیں ,جس پر عملہ ڈی ڈی سی آفس کی متعدد بار ڈاکٹر ملک مختار احمد سے شدید تکرار ہو چکی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار احمد اپنے عملہ میں محکمانہ انکوائری کا ڈر اور خوف پیدا کر کے دن رات مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوۓ کرپشن میں مصروف عمل ہیں ,اگر منصفانہ اور شفاف انکوائری کی جاۓ تو مزید انکشافات سامنے آئیں گے

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ,ڈی پی آئی کالجز لاہور سید انصر اظہر ,ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن لاہور محمد زاہد میاں ,صوبائی محتسب اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس کو فوری طور پر ایکشن لے کر انکوائری شروع کرنا ہو گی تاکہ کرپشن کا سدباب کیا جا سکے-

Leave a reply