ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ریسکیو1122، کھلی کچہری ،تمام ریسکیواسٹیشن انچارجز اور ریسکیورز کی شرکت
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام ریسکیو اسٹیشن انچارج اور ریسکیورز نے شرکت کی کھلی کچہری میں تمام ریسکیورز کے مسائل سنے گئے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے وہاں موجود ریسکیو افسران کو ریسکیورز کے مسائل کے مناسب حل اور سروس کی مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی دراصل پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر ہے لہذا بطور ریسکیورز پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تعطل مدد اور آسانی کا ذریعہ بنیں۔آخر میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کی خدمات کو سراہا اور اس عظیم مش کو جاری رکھنے کا ارادہ کیا

Shares: