ننکانہ :اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے-ڈپٹی کمشنر

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے ضلع ننکانہ کے شہری کسی بھی محکمے سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے آفس تشریف لائیں تاکہ فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک ضلع بھر کی عوام الناس کے مسائل کے بروقت حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صبح 11تا 12اور شام 4تا5بجے تک شہریوں کو درپیش مسائل سن کر موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ضلع ننکانہ کے شہری کسی بھی محکمہ سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لیے میرے *آفس تشریف لائیںتاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے

Leave a reply