ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پیرا میڈیکس اینڈ پنجاب ہیلتھ سپورٹ اسٹاف نے ریلی نکالی اور حکومت پنجاب کے ملازمین کیساتھ ظالمانہ رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔پیرا میڈیکس اینڈ پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
احتجاج کے باعث او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے،ملازمین نے دفاتر کو بھی تالے لگا دیے،مظاہرین نے ایل پی آر اور پنشن قوانین میں پنجاب حکومت کی طرف سے ملازمین دشمن ترامیم فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ملازمین نے پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز پر %35 تنخواہ رننگ بیسک پر بڑھانے اور پینشن 17 فیصد بڑھانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
ملازمین نے لیو انکیشمنٹ قانون میں ترمیم کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا اگر ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا








