ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)کرپشن یافنڈز کی کمی ،میونسپل کمیٹی کےریٹائرڈ ملازمین5 ماہ کی پینشن سے محروم،نوبت فاقوں تک پہنچ گئی،ذمہ دار کون؟ریٹائرڈ ملازمین کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس اور خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ

ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے پنشن نہیں مل رہی ہے اور ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم زندگی کے دن بکھاریوں سے بھی بدتر گزار رہے ہیں اور مقروض ہوگۓ ہیں جس کے باعث روز بروز ہمارے گھروں میں مسائل جنم لے رہے ہیں ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے کے جس حصہ میں ہم لوگ ہیں اس میں ادویات روزانہ کی بنیاد پر خرید کرنا پڑتی ہیں اور اگر بات کریں گھروں کے یوٹیلٹی بلوں کی تو وہ بھی اس وقت ہم ادا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں

میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع نے بتایا ہےکہ بلدیہ ننکانہ صاحب کے ریٹائرڈ ملازمین جو کہ گذشتہ پانچ ماہ سے پنشن سے محروم ہیں جس کے باعث ان ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں, جبکہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس ان ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات زندگی سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن تاحال ان کے مسائل حل نہ ہو سکیں ہیں

ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ اس بات کا چرچا کیا جاتا ہے کہ ماہانہ گرانٹ بہت کم ہے جبکہ اخراجات میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے بہت زیادہ ہیں جس کے باعث مسائل روز بروزبڑھ رہے ہیں، یوٹیلٹی بلز اور برانچ کے بلوں کے آگے ماہانہ گرانٹ آجکل بہت کم پڑ چکی ہے جس کے باعث یہ مسائل پیدا ہوۓ ہیں,

دوسری طرف ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ سے پنشن نہیں مل رہی ہے اور ہمیں ہی پتہ ہے کہ ہم زندگی کے دن بکھاریوں سے بھی بدتر گزار رہے ہیں اور مقروض ہوگۓ ہیں جس کے باعث روز بروز ہمارے گھروں میں مسائل جنم لے رہے ہیں

ریٹائرڈ ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ بڑھاپے کے جس حصہ میں ہم لوگ ہیں اس میں ادویات روزانہ کی بنیاد پر خرید کرنا پڑتی ہیں اور گھروں کے یوٹیلٹی بل بھی اس وقت ہم ادا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں لہذا ہم ریٹائرڈ ملازمین وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ,چیف سیکرٹری پنجاب ,سیکرٹری بلدیات ,کمشنر لاہور ڈویژن لاہور اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں

پنشنرزحکومت پنجاب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی گرانٹ کے ساتھ ساتھ ماہانہ گرانٹ کو بھی بڑھایا جاۓ تاکہ آۓ روز پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کیا جا سکے اور فوری طور پر پنشن کی ادائیگی کی جاۓ تاکہ عید کی خوشیوں میں ہم اور ہمارے بچے بھی شامل ہو سکیں.

Shares: