ننکانہ :پی ایف یو جے کی کال پر سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پراحتجاج

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سابق صدر سکھر پریس کلب جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ننکانہ صاحب پریس کلب کے باہر صحافی ، وکلاء اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سابق صدر سکھر پریس کلب جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ننکانہ صاحب پریس کلب کے باہر صحافی وکلاء اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔

اس موقع پرصدر ننکانہ صاحب پریس کلب آصف اقبال شیخ ، صدر پنجاب پی یو جے ننکانہ صاحب سمیع اللہ عثمانی ، صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن عابد حمید رحمانی ، چئیرمین ننکانہ صاحب پریس کلب شاہنواز قادری ، امیر جماعت اہلسنت و مزہبی رہنما علامہ اسد مدنی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ سٹی ننکانہ کے عمار ساجد اور سنئیر صحافیوں جی کیو علوی، میاں وحید قیصر ، وکلاء رہنماؤں راؤ مدبر اعظم، عبداللہ رفیق ،چوہدری مبشر منیر ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے حکومت سندھ سے جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا

اس موقع پر صحافیوں نے پریس کلب ننکانہ صاحب پر سیاہ پرچم بھی لہرایا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی

Leave a reply