ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا
ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے خاتون ایس ایچ او شازیہ شاہد کی سربراہی میں مختلف کاروائیوں کے دوران تین جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ملزم علی رضا کے قبضہ سے رائفل 223 بور جبکہ ملزم جاوید اقبال کے قبضہ سے پسٹل برآمد کیا۔ دوسری جانب منشیات فروش ابوبکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ عاصم افتخار نے ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل شازیہ شاہد اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں

Shares: