ننکانہ:ضلع کونسل افسران نے محرم الحرام کے کوٹیشن ورک اپنے کماؤپوت ٹھیکیدارکوجاری کردیئے،سرکارکو لاکھوں کاچونالگ گیا

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت محرم الحرام کی کوٹیشن ورک میں چہیتے ٹھیکے داروں کے ذریعے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا

ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت محرم الحرام کے کوٹیشن ورک میں چہیتے ٹھکیداروں نے سرکار کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیامحرم الحرام کےکوٹیشن ورک کیلئے آنے والی فرموں کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کے بعد خاموش کروا دیا گیا،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس کے آفس میں کوٹیشن ورک کے لیے آنے والی 45 پنتالیس فرموں میں لاکھوں روپے تقسم کیے گئے،ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب پنجاب أور ڈی جی اینٹی کرپشن سے فوری نوٹس اور کارروائی کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں یکم محرم الحرام سے دس محرم تک مجلسوں اور جلوسوں کے انتظامی امور کیلے16 آئٹم کیلے کوٹیشن مطلوب تھیں جس کےلیے گزشتہ روز بروز جمعرات چار محرم کو تقریبا45 پنتالیس فرموں نے سی ڈی آر بمطابق اخبار اشتہار جمع کروائیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے متعلقہ افسران کی مشاورت سے مذاکرات پول کے لیے شروع ہو گۓ اور وعدوں کے بعد چہیتے ٹھیکیدار ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے متعلقہ افسران سے ملی بھگت کے بعد کامیاب ہوگئے

ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں محرم الحرم کا کوٹیشن ورک کرنے والی فرم نے معتبر ذرائع کے مطابق سی ڈی آر جمع کروانے والی ہر فرم کو پانچ ہزار روپے پول دیا ذرائع کے مطابق چند فرم ایسی بھی ہیں جن کو بھاری ادائیگی کی گئی ہے تاکہ وہ کوٹیشن ورک میں حصہ نہ لیں,محرم الحرام کے کوٹیشن ورک کا اگر کمپیٹیشن ہوتا تو سرکار کو لاکھوں روپے کا فائدہ ہوتا جبکہ کام کرنے والی فرم نے ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا ہے ,

عوامی ،سماجی ،شہری اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمدارشد ,صوبئی محتسب پنجاب اور ڈی اینٹی کرپشن پنجاب کو چاہیے کہ وہ فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

Leave a reply