ننکانہ :ڈپٹی کمشنر کا رمضان نگہبان پیکیج کی گھرکی دہلیز پر فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے قصبہ سیدوالہ کا دورہ

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات کے مطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ پر فراہم کیا جا رہا ہے اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے نگہبان رمضان پیکج کی ترسیل کا جائزہ لینے کے لیے سیدوالہ کا اچانک دورہ کیااور ڈپٹی کمشنر نے وئیر ہاوس میں اشیاء کے معیار اور پیکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے فیلڈ میں راشن تقسیم کرنےوالی ٹیموں کی حاضری کو بھی چیک کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ چوہدری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی گھر تک فراہمی لوگوں کی عزت نفس کی پاسداری ہے

چوہدری محمد ارشد نے بتایا کہ ضلع ننکانہ کے 91500 مستحق گھرانے رمضان نگہبان ریلیف پیکج سے مستفید ہونگے اور اب تک ضلع بھر میں 36 ہزار 94 رمضان نگہبان پیکج بیگز مستحقین کی دہلیز پر ان کے حوالے کیے جا چکے ہیں

رمضان نگہبان پیکیج کو مکمل تصدیق کے بعد گھر کی دہلیز پر وصول کراکے ڈیٹا اپلوڈ کیا جارہا ہے رمضان نگہبان پیکیج کے عمل کو 10 رمضان المبارک تک مکمل کر لیا جائے گا.

Leave a reply