ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سابقہ افیسر ائی اینڈ ایس کا ضلع اور میو نسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے بوگس ادائیگی کا انکشاف محکمہ انٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی رانا آصف نے اپنی تعیناتی کے دوران بوگس بلوں کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے ، درخواست میں الزام

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ننکانہ اور میونسپل کمیٹی ننکانہ میں تعینات سابق آفیسر آئی اینڈ ایس رانا آصف نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں رانا آصف نے اپنی تعیناتی کے دوران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ سے کارخاص ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر حکومتی خزانے سے کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کے ذریعے لاکھوں روپے کمانے کا انکشاف ہوا ہے

شہری عاطف نے محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ رانا آصف نے مختلف کوٹیشن ورکس اور تعمیراتی منصوبوں کے نام پر بوگس ادائیگیاں کی ہیں اور کروڑوں روپے کمائے ہیں جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کر دی ہے اس بابت رانا آصف سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا

Shares: