ننکانہ:ریسکیو1122کا حالیہ موسمِ سرما اور شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثا ت کے پیشِ نظر اجلاس

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریسکیو1122کا حالیہ موسمِ سرما اور شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثا ت کے پیشِ نظر اجلاس منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں حالیہ موسم سرما شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اجلاس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران ،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی، میڈیا کوارڈینٹر علی اکبر و دیگر ریسکیو افسران اور انچارجز نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند میں ریسکیو ڈرائیورز دورانِ ایمرجنسی اوورسپیڈ سے گریز کریں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے ریسکیو انچارجزاپنی ٹیموں کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالیوں ،موٹر سائیکل ،رکشہ اور دیگر گاڑیوں پر تکونی چکمدار پٹیاں لگوانے اور ڈرائیور حضرات کو حادثات سے بچنے کے حوالے سے آگاہی دیں تا کہ ممکن حد تک حادثات سے بچا جا سکے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ *کماد سے لدی ٹرالیوں اور لوڈر گاڑیوں کو رات کے وقت پیلی اور سرخ لائیٹس والی کیبلز کے ساتھ کور کریں تا کہ روڈ پر دوسری گاڑی کو ان کے سائز اور موجودگی کی بروقت نشاندہی ہو سکے شدید دھند کی صورت میں فوگ لائیٹس استعمال کریں اورگاڑیوں کی ہیڈ لائیٹس آن رکھتے ہوئے سامنے والی گاڑی سے خاطر خواہ فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ سڑک پر بڑھتے ہوئے حادثات کے محرکات کو کم کرکے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رات کو کمرے میں چولہا ،گیس ہیٹر،اور سلنڈر وغیرہ کو سونے سے پہلے بند کریں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات اپنائیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122پر کال کریں بروقت کال ہی بروقت مدد کی ضامن ہے

Leave a reply