ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی جس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزنے شرکت کی۔
اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کونومبر میں 9272کالز موصول ہوئیں جن میں 2603ایمرجنسی کالز تھیں۔
2603 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے586سڑک کے حادثات،1641میڈیکل ایمرجنسیز35,آگ لگنے کے واقعات،45لڑائی جھگڑوں کے واقعات اور296دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے2603ایمرجنسیز میں 2591متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 701زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ1825متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران65متاثرین جان سے گئے۔
اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے451مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا حالیہ موسم سرما میں زیادہ تر حادثات گیس لیکج کے باعث پیش آتے ہیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں اوررات کو سوتے ہوئے گیس ہیٹر کو لازمی بند کریں اور گیس کے حفاظتی والو کو offکر دیں گھر میں گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازے کھول دیں، بجلی سے چلنے والے پنکھے اور لائٹ کو ہرگز نہ چلائیں وگرنہ سپارک کیوجہ سے دھماکہ ہو گا اور خطرناک نتائج کا موجب بنے گا کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں فوری 1122پر رابطہ کریں