ننکانہ:ریسکیو1122 نے محرم الحرام ،ریسکیو پلان جاری کردیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ریسکیو1122 نے محرم الحرام ،ریسکیو پلان جاری کردیا
ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب میں محرم الحرام کے تناظر میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ میٹنگ میں تمام ریسکیو آفیسرز، انچارجز اورمیڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ریسکیو کور پلان کے مطابق افسران اور ریسیکیورز اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ،ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں Aکیٹگری اورBکیٹگری کی مجالس اور جلوسوں کو مکمل ریسکیو کور مہیا کیا جا ئے گا۔

تحصیل کی سطح پر ریپڈ ریسکیو ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت ریسکیوسروسز کے لئے ریسکیو اسٹیشن پر موجود رہیں گی اورموبائل پوسٹیں جلوسوں کے ساتھ ساتھ ریسکیو سروسز کو یقینی بنائیں۔ محرم الحرام میں 290 ریسکیو افسران و ریسکیورز،موٹربائیک ریسکیو سروس اور 135ریسکیو محافظ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کی غیر معمولی اہمیت اور حساسیت کے پیشِ نظر برداشت، مذہبی رواداری، احترام، امن اور فرض کی ادائیگی کو اپنائیں اور انتظامیہ کے ساتھ بہتر کوارڈینیشن کو یقینی بنائیں

Leave a reply