ننکانہ :سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش

تمام دکانداروں سے ایک ہزار روپے کے حساب سے ہر ماہ وصول کیے جاتے ہیں.ذرائع

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سروس روڈ پر تجاوزات مافیاء قابض،عوام کیلئے پیدل راستے بند،ریگولیشن برانچ خاموش
ڈسٹرکٹ کونسل ریگولیشن برانچ کی غفلت کے باعث عوام کا پیدل چلنا محال,موڑکھنڈا میں سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ریگولیشن برانچ کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا, ریگولیشن برانچ کا عملہ دکانداروں سے جرمانہ کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے اکٹھے کرنے لگا,ڈپٹی کمشنر ننکانہ ,صوبائی محتسب پنجاب اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سے فوری نوٹس اور انکوائری کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی حدود میں واقع قصبہ موڑ کھنڈا جو کہ ایک بہت بڑا تجارتی مرکز ہے لیکن اس کی صفائی ستھرائی ایک بہت بڑا مسلہ ہے جس کو حل کرنے میں ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کا عملہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھرے اور سیوریج کا گندہ پانی مکینوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ,

قصبہ موڑکھنڈا میں واقع مین روڈ کے دونوں اطراف پر شہریوں کی سہولت کے لیے کڑوروں روپے کی لاگت سے سروس روڈ تعمیر کی گٸی تھی جس پر دکانداروں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے ,ڈسٹرکٹ کونسل کے ذراٸع کا کہنا ہے کہ ریگولیشن برانچ کے کلرکوں کی ملی بھگت کے باعث سروس روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث اس روڈ پر پیدل چلنا بھی دشوار ہے اور خریداری کےلیے آنے والی خواتین اور بزرگوں کو بھی شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے,

ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ ان تمام دکانداروں سے ایک ہزار روپے کے حساب سے ہر ماہ وصول کیے جاتے ہیں اور دونوں اطراف میں سینکڑوں عارضی غیر قانونی دوکانیں قائم ہیں اور ان سے ہونے والی ریکوری لاکھوں روپے بنتی ہے ,

ریگولیشن برانچ میں سالہا سال سے تعینات کلرکوں نے اس وجہ سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے جبکہ ریگولیشن برانچ میں تعینات عملہ جو افسران کی آنکھوں کا تارا ہے اپنی مرضی کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروا رہا ہے ,

موڑکھنڈا کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد ,صوبائی محتسب پنجاب اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ تجاوازت کو فوری ختم کیا جاۓ اور سروس روڈ کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر مکمل بحال کیا جاۓ اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوۓ انکوائی کی جاۓ.

Leave a reply