ننکانہ :آوارہ کتوں نے 6 بچوں اور جانوروں کو کاٹ لیا

ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر نےآوارہ کتوں کو تلف کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا حکم ردی میں ڈال دیا

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)آوارہ کتوں نے 6 بچوں اور جانوروں کو کاٹ لیا،ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر نےآوارہ کتوں کو تلف کرنے کا ڈپٹی کمشنر کا حکم ردی میں ڈال دیا

ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر کی ہٹ دھرمی اور غفلت عروج پر,ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہ کیا جا سکا, ڈسٹرکٹ کونسل کی حدود میں واقع قصبہ سیدوالہ کے گاؤں کھیوکے بھٹیاں میں آوارہ کتوں نے 6 بچوں سمیت جانوروں کو کاٹ لیا,

گاؤں کے مکینوں کی درخواست پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کا آوار کتوں کو فوری تلف کرنے کا چیف آفیسر ضلع کونسل کو حکم پانچ روز گزر جانے کے باوجود آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا جا سکا,

سید والا قصبہ کے گاؤں کھیوکے بھٹیاں کے رہائشی منظور حسین نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کو 11 مارچ کو ایک درخواست دی جس میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ گاؤں کے چھ بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا ہے اور ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے جانور بھی متاثر ہوۓ ہیں لہذا ان آوارہ کتوں کو فوری طور پر تلف کیا جاۓ

جس پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عامر اختر بٹ کو فوری کارروائی کا حکم دیا لیکن ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف آفیسر عامر اختر بٹ کی مبینہ غفلت اور ہٹ دھرمی کے باعث پانچ روز گزر جانے کے باوجود تاحال آوارہ کتوں کو تلف نہیں کیا جا سکا,جبکہ آوارہ کتے گاؤں کے مکینوں کے لیے خوف کا باعث بنے ہوۓ ہیں,

گاؤں کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو فوری تلف کیا جاۓ اور غفلت کے مرتکب چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ،

Leave a reply