ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی ہدائت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کے زیراہتمام گورنمٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر موڑکھنڈا میں نوجوانوں کو قدرتی آفات, سانحات اور حادثات سے نمٹنے کے لیے تربیتی سیشن کا انعقادکیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈسڑکٹ ڈائریکٹر ٹیوٹا شیخوپورہ/ننکانہ صاحب محمد یونس شاکر تھے جبکہ پرنسپل جاوید اقبال قادری, اساتذہ اور طلباء نے تربیتی سیشن میں شرکت کی,
سیشن کے دوران ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران کے ہمراہ امجد علی اور عثمان اشرف نے شرکاء کو قدرتی آفات و سانحات اور کسی حادثہ کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی عملی مشق کروائی گئی تاکہ جانی اور مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے
انھوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت معاشرے کے ہر فرد کو حاصل ہونی چاہیے تاکہ بروقت ابتدائی طبی امداد دے کر ہم اپنے پیاروں کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو سکیں اس موقع پر شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے یادگاری پودے بھی لگاے گئے








