ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ٹریفک پولیس دیہاڑی لگانے میں مصروف،شہرمیں ٹریفک جام معمول بن گیا،طلباء و شہری پریشان
ننکانہ صاحب میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، سکول اور کالجز کے صبح اور چھٹی کے وقت لاری اڈے سے لے کر قباء چوک، بیری چوک، منڈی موڑ، پیپل چوک اور ہسپتال روڈ پر واقع سکولوں کے گرد ٹریفک وارڈنز کی لاپرواہی سے طلباء اور شہری مسلسل پریشانی کا شکار ہیں
اس دوران مریضوں کو ایمبولینس میں ہسپتال لے جانا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے لیکن ٹریفک پولیس صرف اپنی دیہاڑی بنانے اور چالان پورے کرنے میں مصروف رہتی ہے ،ٹریفک بلاک ہونے پر کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی اورمستقل چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس ٹریفک جام کے سدباب کے لئے شہریوں اور سول سوسائٹی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے








