ننکانہ : جرم کو مٹانا ہے سب کو کارآمد شہری بنانا ہے،ریسکیو1122 کی تربیتی ورکشاپ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)جرم کو مٹانا ہے سب کو کارآمد شہری بنانا ہے” کے عنوان سے ڈسٹرکٹ کورٹس ننکانہ صاحب کی طرف سے پروبیشن پر بھیجے ہوئے چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کی اصلاح کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122اور پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ہوم ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کے باہمی اشتراک سے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے کانفرنس روم میں 3روزہ تربیتی ورکشاپ کے بعد کامیاب شرکاء کے لئے تقریبِ تقسیمِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مصباح خان نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسرز ساجد محمود شاکر اور انعم رحمت بھی موجود تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر "کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکتا ہے اورجانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مصباح خان نے دونوں محکموں کی اس کاوش کو سراہا اور کامیاب پروبیشنرز میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آپ نے اس ورکشاپ میں جو کچھ سیکھا ہے اسے عملی جامہ پہنانا ہے اور کارخیر سمجھتے ہوئے دوسرے لوگوں تک پہنچانا ہے

Leave a reply