ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مختلف حادثات 2 جاں بحق متعدد زخمی،ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب موڑکھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ کھکھ گاؤں میں اچانک گھر کی چھت کی دیوار گر نے سے خاتون جاں بحق ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی، دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ زلیخا کے نام سے ہوئی. منڈی فیض آباد نزد الائیڈ بینک زیر تعمیر مکان کی گو سے اچانک پاؤں سلپ ہونے سے نوجوان زمین پر آ گرا اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا حادثہ کے نتیجہ میں 24 سالہ طیب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دی. پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے آئے نوجوان کی دورانِ فزیکل ٹیسٹ طبیعت خراب ہو گئی وہاں موقع پر موجود ریسکیو عملے نے 22 سالہ حسام کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری اسپتال منتقل کردیا ، موٹر وے ایم 3 ریسٹ ایریا ننکانہ صاحب تیز رفتار بس نے کیری ڈبہ کو ہٹ کیا حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا زخمیوں میں 18 سالہ زاہرہ بی بی ، 40 سالہ رحیم گل اور 45 سالہ اندرس گل شامل ہیں

Shares: