مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: بابا گورو نانک یونیورسٹی اور الیکشن کمیشن کا نوجوانوں میں ووٹر آگاہی سیمینار

ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب نے الیکشن کمیشن ننکانہ صاحب کے تعاون سے نوجوانوں میں ووٹر آگاہی کے فروغ کے لیے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کے رجسٹرار مبشر طارق، الیکشن کمشنر رائے سلطان بھٹی، نادرا انچارج رائے وقاص بھٹی، سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو اور سماجی کارکنان حسن اکمل، ندیم گجر، روبینہ کھارل، ڈاکٹر عابد علی اور زکیہ رانی نے شرکت کی۔

مقررین نے انتخابی عمل میں ووٹ کی اہمیت اور نوجوانوں کی فعال شمولیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کو ووٹر لسٹ میں اپنے ووٹ کے اندراج کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ مقررین نے طلباء کو ترغیب دی کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت کو پہچانیں اور معاشرتی اور قومی بہتری کے لیے کام کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

انہوں نے خواتین طالبات کو بھی انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز نے طلباء کو جلد از جلد ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ڈال کر ہی وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کر سکتے ہیں۔

سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں طلباء نے انتخابی عمل اور اپنے کردار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں