ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122 میں ڈینگی سے بچا ئوکے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی سمینار میں ریسکیو افسران و ریسکیورزکی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینارسے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ڈینگی سے بچائو اور تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات جس میں ارد گرد کی صفائی کو یقینی بنائیں ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری علاج اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں