ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع بھر میں یوم تکبیر ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا اور یوم تکبیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں

یوم تکبیر کی مرکزی ریلی چوک ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر بیری والا چوک میں اختتام پزیر ہوئی ریلی میں تاجر برادری ، سول سوسائٹی ، میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اورپرچم اٹھا رکھے تھے جن پر یوم تکبیر کی مناسبت ارض وطن پاکستان اور افواج پاکستان اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ایٹمی سائینسدانوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ثاقب مجید نے کہا کہ میں آج یوم تکبیر کے موقع پورے پاکستان کو پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پوری قوم مایوسی کا شکار ہے اور خصوصِِا نوجوان مایوسی کا شکار ہیں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ پوری قوم کو ان مایوسیوں سے نکالے گی,

پاکستان کو اللہ تعالی نے بہت سارے وسائل سے مالامال کیا ہے آج سے 26 سال قبل جب پوری قوم مایوس تھی تو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو عوام میں امید کی لہر ڈور گئی ،

آج پاکستان مرکزی مسلم لیگ یوم تکبیر کے موقع پر حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتی ہے کہ آئیں اور مل کرپاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں,ہمیں چاہیے کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کی بات کریں ناکہ توڑنے کی ،آج یوم تکبیر کے موقع پر یہی پیغام ہے ,

مقررین نے مزید کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے ، آج کے دن پاکستان نے اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل کیا,پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملکی دفاع کی مضبوطی کے لیے قوم اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور سالمیت برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے

Shares: