برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے برقع پر پابندی کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے صدر وشنو گپتا نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں حجاب، برقع، نقاب پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بھارتی انتہا پسند تنظیم کے صدر نے خط میں لکھا کہ دہشت گرد برقع یا نقاب کی وجہ سے بچ جاتے ہیں جب پابندی ہو گی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشت گرد واضح نظرآئیں گے. بھارتی ہندو انتہا پسند شیو سینا نے بھارتی وزیر اعظم مودی سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اگر راون کی لنکا میں برقع پرپابندی لگ سکتی ہے تورام کے ایودھیا میں برقع پرپابندی کیوں نہیں لگ سکتی .

Comments are closed.