ناقص اور مضر صحت مشروبات کے باعث لوگ بیمار
قصور
الہ آباد و گردونواح میں
ناقص اور غیر معیاری مشروبات کی فروخت عروج پر۔استعمال سے شہری گلے اور چھاتی کے امراض کا شکار ہونے لگے شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الہ آبادتلونڈی و گردنواح میں معروف برانڈزکے جعلی اورناقص مشروبات کی فروخت عروج پکڑ چکی ہے جس کے استعمال سے شہری چھاتی اور گلے کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ بھر میں ناقص اور غیر معیاری مشروبات وسیع پیمانے پر سپلائی کیا جا رہا ہے شہریوں ذوالفقار چوہدری،راشد منہاس،میاں زبیر ندیم و دیگر نے میڈیاکو بتایا کہ چھاتی اور گلے کی خرابی کے باعث کورونا کا مرض تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے ڈی سی قصور ترجیحی بنیادوں پر ناقص اور غیر معیاری مشروبات کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں تا کہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔