وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال، خصوصاً حالیہ پاک-بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر پاک-بھارت کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفارتی عملے کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ "دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے عمل کو ممکن بنانے کا سہرا امریکی قیادت کو جاتا ہے، جنہوں نے بروقت سفارتی اقدامات کے ذریعے خطے کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور تعلیم، صحت، سیکیورٹی اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، غیرجانبداری پر سوالات
میں اسے گولی مار دوں گا،یہ بدمعاش ہے،لال مسجد سے مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کونکال دیا
طالبان کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کا ‘خفیہ دورہ’ انڈیا، اہم ملاقاتیں