قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا۔چئیرمین پی سی بی کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔
میڈیا رپورتس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا، زرائع کے مطابق محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دیں گے۔چیئرمین پی سی بی سے پاکستان سپرلیگ کی کارکردگی اور اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔
دوسری جانب قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللہ کی بطور بورڈممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے سیکریٹریٹ کے اجلاس میں پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیر غور آئےگی۔قائمہ کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کر لی۔
وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم
شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک
بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق
ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار