وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اس قدر شدید ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یہ بات اپنے بحرینی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ رابطے میں بحرینی وزیرِ داخلہ نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللّٰہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

محسن نقوی نے اظہارِ یکجہتی اور تعاون کی پیشکش پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے، اور حالیہ بارشوں و سیلاب کے نقصانات ناقابلِ بیان ہیں۔

اسحاق ڈار کی ڈھاکا میں بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات

طاقت ور ترین لوگوں نے دریاؤں کے راستوں پر ہوٹلز بنا رکھے ہیں،مصدق ملک

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری،امیدواروں کا اعلان

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری،امیدواروں کا اعلان

Shares: