دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹرافی کے معاملے پر سخت تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا مسلسل ایشیا کپ ٹرافی دینے پر اصرار کرتے رہے، جس پر چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے واضح کیا کہ یہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر اسٹیج پر موجود تھے لیکن ٹرافی لینے سے بھارتی ٹیم نے خود انکار کیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: "اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو اے سی سی دفتر آکر مجھ سے لے لیں یا تقریب منعقد کرکے وصول کرلیں۔”

اجلاس میں گرما گرمی بڑھنے پر معاملہ حل کرنے کے لیے اے سی سی، پی سی بی، بی سی سی آئی، سری لنکن بورڈ اور افغان بورڈ کو مشترکہ ذمہ داری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی ٹیم کی جانب سے نو ہینڈ شیک رویے اور کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات کی مذمت بھی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایشیا کپ 2027 میں بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور قومی ٹیم سے ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ بارڈر دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

کراچی میں بارش،علاقے زیرآب، فلائٹ آپریشن متاثر

Shares: