وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کمانڈ سینٹر (CENTCOM) اور اس کی نمائندہ کیپٹن نیٹالی اے بیکر کے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ CENTCOM اور کیپٹن نیٹالی اے بیکر کے مشکور ہیں جنہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی تعاون فراہم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کا مظہر ہیں اور مشکل وقت میں عوام کے لیے نہایت ضروری ریلیف فراہم کرتے ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق یہ تعاون نہ صرف انسانی ہمدردی کی مثال ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے دیرپا تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے، جو قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بھارت اور روس چین کے ہوگئے ہیں،ٹرمپ کا بیان