نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے چار کلوچرس برآمدکرکے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیامقدمات درج
سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹرخرم شہزادڈوگر کاکہناتھاکہ اعلی فسران کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاگیاہے جو منشیات فروشی کے خاتمہ تک جاری رہے گا نوجوانوں کی تربیت کیلئے تعلیمی اداروں میں طلباء کو آگاہی دی جارہی ہے والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے مستقبل کو محفوظ بنائیں گزشہ روز تھانہ نارنگ کی حدود میں آپریشن کرتے ہوئے نارنگ موڑ اور قلعہ کالروالا کے رہائشی ملزمان شعیب اور شہروز سے تین کلو اور حمزہ سے ڈیڑھ کلوچرس برآمد کرکے گرفتار کیا گیا ہے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے منشیات نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے منشیات فروش اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔








