باغی ٹی وی ضلع سجاول (یاسر علی پٹھان) منشیات تحریک کا اجلاس۔
تفصیل کے مطابق منشیات تحریک کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سجاول سے منشیات کے خاتمے کی تحریک کے دوسرے مرحلے میں ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس، بھوک ہڑتال اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ جس کے بعد شہروں میں تین مرحلوں میں مکمل ہڑتال اور دھرنے ہوں گے۔
پورے ضلع کے منشیات فروشوں کی معلومات حاصل کرنے کے بعد تحقیقات اور تصدیق ڈی آئی جی حیدرآباد، آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سندھ کو بھیجی جائے گی۔

Shares: