سابق اسٹیج اداکارہ نرگس نے مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی ہے۔

اداکارہ نرگس اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ ایف آئی اے سربراہ کرائم آفس پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم حسین اور عابدہ عثمانی نے ان کی عزت کو نقصان پہنچایا ہے۔ نرگس نے درخواست میں ایف آئی اے سے استدعا کی ہے کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے اور فوری کارروائی کی جائے۔ ایف آئی اے نے درخواست موصول ہونے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ادکاررہ نرگس کی درخواست پر ایف آئی اے نے عابدہ عثمانی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے،نوٹس آصف جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے عابدہ عثمانی کو طلبی کا نوٹس انکے ایڈن پیلس ولاز کے پتے پر بھیجا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف شکایت کنندہ غزالہ ادریس کی درخواست پر انکوائری کی جا رہی ہے، درخواست میں ایذا رسانی اور ہتک عزت کے الزامات ہیں،مذکورہ بالا الزامات کے تحت الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے سیکشن 11، 20، 21، 24 کے تحت انکوائری شروع کی گئی ہے۔عابدہ عثمانی کوایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے دفاع میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سائبر کرائم میں پیش ہوں،اس نوٹس کی عدم تعمیل سیکشن 174 پی پی سی 1860 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

اداکارہ نرگس پر تہمت،عابدہ عثمانی توبہ کرے،معافی مانگے،فتویٰ جاری

عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت،مولانا ناصر مدنی کا بیان بھی آگیا

Shares: