فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ عابدہ عثمانی نے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حج جتنے مرضی کر کے آئی ہو، حج قبول نہیں ہونا، تمہارے پاس پیسہ ہے جتنے مرضی حج کر لو-
باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ نرگس بارے عابدہ عثمانی کے بیان پر مختلف مذہبی رہنماؤں کا ردعمل اور فتاوی سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے معروف عالمی دین مولانا ناصر مدنی نے کہا کہ غزالہ المعروف نرگس نے ہمارے ساتھ حج دو مرتبہ کیا ان کے بارے میں طرح طرح کے کلپ وائرل ہیں ایک اداکارہ عابدہ عثمانی نے کہا ہے کہ ان کا حج عمرے قبول نہیں اس پر انہوں نے کافی علما اکرام سے فتوے لئے میرے سے بھی رابطہ کیا گیا میں تو شروع سے تقریروں میں بھی لوگوں سے کہتا ہوں کہ حج ایک عظیم عبادت ہے کہ سوائے شرک کےاللہ ہر گناہ معاف کر دیتا ہے بلکہ 9 ذولحج یوم عرفہ کے دن سورج غروب ہونے سے پہلے جو عرفات میں داخل ہو جائے اس کا حج اللہ قبول کرتا ہے اور شرط ہے کہ اس کا عقیدہ توحید ہو وہ اللہ کو ایک مانتا ہو اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی مانتا ہو –
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ حج ہر قسم کی برائی کوکھا جاتا ہے تو یہ کیسے ہو جاتا ہے کہ ہم آآئے دن اٹھ کر کسی کے مسئلے کے اوپر کہیں کہ فلاں کا حج قبول نہیں فلاں کا عمرہ قبول نہیں جس نے سچے دل سے توبہ قبول کر لی ہو اور آئندہ کیلئے نصیحت حاصل کر لے تو اللہ کہتا ہے کہ میں پچھلے گناہ نیکیوں میں تبدیل کر دیتا ہوں کسی کو اللہ نے دنیا میں کوئی اختیار نہیں دیا کہ آپ کسی کی توبہ پر کوئی قدغن لگا سکیں اللہ تو مہربان ہے اللہ جبرائیل سے کہتا ہے کہ فرعون کے منہ پر گاڑھا دے کہ کہیں یہ پورا لفظ منہ سے نا نکال دے کہ اللہ مجھے معاف کر دے اور مجھے معاف کرنا پڑے تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ توبہ قبول کرتا ہے میں امد کرتا ہوں کی جتنے احتجاج ہو رہے ہیں فتوے جاری ہورہے ہیں حکومت کو چاہیئے کہ ایسے لوگوں کے اوپر قدغن لگائے جو بغیر سوچے سجھے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جس کے مرضی حج جس کے مرضی عمرے پر انگلی اٹھا دیتے ہیں –