عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور گنہگار توبہ کر ے تو اللہ معافی قبول کرتا ہے
nargis

لاہور: عثمانی کے ماضی کی اداکارہ نرگس پر الزامات، تہمت لگانے کے واقعہ پر شہریوں نے لاہور میں احتجاج کیا ہے اور اداکارہ نرگس کے ساتھ یکجہتی کی ہے-

باغی ٹی وی : عابدہ عثمانی نے حج کی قبولیت کے حوالہ سے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کی تھی۔عابدہ عثمانی کے الزامات پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے فتوی بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ عابدہ عثمانی اداکارہ نرگس سے معافی مانگیں اور توبہ کریں۔تہمت لگا کر عابدہ عثمانی سخت گناہ کی مرتکب ٹھہری ہے ۔ وہیں اب عابدہ عثمانی کے الزامات پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اداکارہ نرگس کی حمایت ، عابدہ عثمانی کے خلاف احتجاج کیا شرکا نے بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے۔
https://x.com/BaaghiTV/status/1858131073319756095
شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ زیب نہیں دیتا کہ اعمال کی قبولیت کے حوالہ سے کوئی الزامات لگائے۔ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور گنہگار توبہ کر ے تو اللہ معافی قبول کرتا ہے ۔ اعمال کسی کے بھی اللہ تعالی نے قبول کرنے ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ کس کے کون کون سے اعمال قبول ہونے ہیں عابدہ عثمانی کے قبولیت حج کے حوالہ سے نرگس پر تنقید لایعنی یے بلکہ عابدہ عثمانی گناہ کی مرتکب ہوئی ہے عابدہ عثمانی کو فی الفور توبہ کرنی چاہئے اور نرگس سے بھی معافی مانگنی چاہیے-

شہریوں کا کہنا تھا کہ عابدہ عثمانی کے نرگس پر تہمت کوئی دنیوی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو دین کے ساتھ منسلک ہے کوئی بھی عمل کی قبولیت یا مسترد ہونے کا دعویٰ دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔ عابدہ عثمانی کو اپنے رویے پر فوری معافی مانگنی چاہیے

شہریوں نے احتجاج کے دوران سابق اداکارہ نرگس کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ ایک سابق اداکارہ جنہوں نے اداکاری کو دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے اور رب سے معافی مانگ لی یے ان پر تنقید کسی صورت درست نہیں وہ جو کر رہی ہیں اللہ کی رضا کے لیے کر رہی ہیں۔اللہ ہی اعمال قبول کرنے والا ہے-

دوسری جانب اداکارہ نرگس کے لئے سعودی عرب میں بھی شہری دعائیں کر رہے ہیں دوران عمرہ شہری کی جانب سے اداکارہ نرگس کے لئے دعائیں کی گئی ہیں جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے شہری کی جانب سے اداکارہ نرگس کی صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کی گئی ہیں-

Comments are closed.