سیالکوٹ: نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک ہلاک

زخمی محمد توقیر کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ،ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک ہلاک
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور ک علاقہ نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا ہے اس تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی، ساکن تخت پور کے رہائشی محمد توقیر کو تشویش ناک حالت میں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زندہ ہسپتال منتقل کر دیاتاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا.
جبکہ دوسرا معمولی زخمی،پولیس تھانہ صدر پولیس نے ضروری کارواٸ کے بعد نعش ورثا کے سپرد کردی

Leave a reply